2003میں منور عالم صدیقی صاحب بطور ایئر کموڈورپاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہوئے۔ پاکستان ایئر فورس ہیڈ کوارٹر ز میں آپ کا آخری عہدہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ایڈ منسٹریشن) تھا۔ پاکستان ایئر فورس میں آپ کی شاندار خدمات کے اعزاز میں آپ کو تمغہ امتیاز (عسکری) اور ستارہ امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا۔
آپ نے1974 میں پاکستان ایئرفورس کی (GD(Pبرانچ میں کمیشن کیا ۔ آپ ایک تعلیم یافتہ پرواز انسٹرکٹر ہیں اور 8ہزار گھنٹوں سے زیادہ مختلف ہوائی جہاز اڑا چکے ہیں جن میںC-130، بوئنگ707اور ڈسسالٹ فیلکن20شامل ہیں۔ اپنی ملازمت کے دوران آپ نے صدارتی اور V.V.I.P. پائیلٹ کی خدمات بھی انجام دیں اور متعدد اہم کمانڈر اور اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔1996سے1998تک آپ ڈائریکٹر آف ائیر ٹرانسپورٹ رہے اور 2000 ء سے2002 ء تک آپ نے 8500عملے سے زائد کے ایک آپریشنل ایئر فورس بیس کو کمانڈ کیا۔
صدیقی صاحب قائد اعظم یونیورسٹی سے ڈیفنس اور اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی، کراچی یونیورسٹی سے اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایم ایس اسی، وار اسٹڈیز میں کراچی یونیورسٹی سے بی ایس سی (آرنرز) اور پشاور یونیورسٹی سے بی ایس سی (ایویٹونکس) کی ڈگریوں کے حامل ہیں۔
آج کل صدیقی صاحب جے ایس انوسٹمنٹس لمیٹڈ کے ایڈوائرز ہیں ۔اس سے قبل وہ جے ایس انوسٹمنٹ لمیٹڈ میں 2004سے2013تک بطور چیئر مین کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مذید یہ کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اقدامات میں حصہ لینے کے لئے آپ پھر فخرامداد فاؤنڈیشن کراچی ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ،کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ اور کاریگر ٹریننگ اسٹیٹیوٹ کے بورڈ کے ڈارئیکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے آپ مہوش اینڈ جہانگیرصدیقی فاؤ نڈیشن (MJSF)کے چئیرمین/ ڈائریکٹر تھے۔
دیگر ڈائریکٹر شپس:
- جے ایس ابامکو کموڈ یٹیز لمیٹڈ (JS Abamco Comodities Ltd)
- ہم نیٹ ورک لمیٹڈ (Hum Network Ltd)
- جہانگیر صدیقی اینڈ سنز لمیٹڈ (JS & Sons Ltd)
- فخر امداد فاؤنڈیشن (Fakhar Imdad Foundation)
- کراچی ایجوکیشن انیشیٹو (Karachi Education Initiative)
- کاریگر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (Karigar Training Institute)