آپ ملکی اور غیر ملکی بینکو ں میں۴۰ سے زائید سالو ں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں آپ نے اپنے کیرئیر کا آغاز BCCI سے کیا ۔جہاں آپ نے 16 سال تک مختلف عہدوں پر کام کیا۔آپ BCCI مشر ق وسطی خطے کے جنرل مینیجر تھے۔ اس کے بعدآپ نے کمشرشل بینک آف دبئی PISC کے لئے کام کیا ۔۱۹۹۱ میں پاکستان واپسی پر پرائیم کمرشل بینک لمیٹیڈ کو وجود میں لانے والی بنیادی ٹیم کے رکن تھے ۔آپ پرائیم بینک میں سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز رہے اور پاکستان میں ABM Amro Bankکی طرف سے حصول اور اس میں پرائم بینک کے انضمام اور اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کی رائل بینک کی طرف سے ABM Amro Bank کے حصول کے وقت بھی آپ پرائم بینک کے ساتھ جڑے رہے ۔
آپ نے جے ایس بینک کو ۲۰۱۲ میں جوائن کیا۔ جہاں سے آپ نے جولائی 2013 سے جولائی 2018 تک صدر اور چیف ایگزیگٹو کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ آپ نے اپنی بی۔ بی۔ اے (آنرس) اور ایم۔ بی۔ اے کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔
دیگر ڈائریکٹر شپس
۱) ۔ مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاونڈیشن (Mahvash & Jahangir Siddique Foundation)
۲) ۔ فرسٹ جامعہ سروسز لمیٹیڈ (First Jamia Services Limited)
۳) ۔ مشین زون (پرائیوٹ) لمیٹیڈ (Machine Zone (Pvt) Limited)
۴) ۔ ایگروٹنل (پرائیوٹ) لمیٹیڈ (Agro Tunnel(Pvt) Limited)