جناب سعود احمد مرزا (غیر جانبدار غیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

جناب سعود احمد مرزا صاحب نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA)، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل CID، کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (CCPO)کراچی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل DIG، CID، DIG ٹریفک، DIG ٹریننگ، DIG ہیڈ کوارٹرز، DIG اسٹیبلشمنٹ، DIG اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP)حیدرآباد اور SSP سینٹرل کراچی کے عہدوں پر فائز رہے ۔ آپ کو 2008 ؁ء میں تمغہ امتیاز اور 2012 میں قائد اعظم پولیس میڈل سے نوازا گیا۔
جناب سعود مرزا صاحب نے23مارچ1979 ؁ء میں پولیس کی ملازمت اختیار کی اور31 جنوری 2014 کو ریٹائرڈ ہوئے۔
مرزا صاحب نے1971میں گورنمنٹ کالج پشاور سے انٹرمیڈیٹ کیا اور وہیں سے1975میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا اور دوسری ماسٹرز ڈگری پولیس اسٹیڈیز مین یونیورسٹی آفس ایکزٹیریونائیٹڈ کنگڈم (UK)سے حاصل کی۔