جناب سلیمان لالانی صاحب نے یکم مارچ 2012 سے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ JSCL میں شمولیت سے قبل آپ نے جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اور آپریشنز اور کمپنی سیکریٹری تھے، جہاں انہوں نے7سال تک CFO اور کمپنی سیکریٹری کے فرائض انجاما دئیے۔
لالانی صاحب نے اپنے کیریئر کا آغاز JSCL سے 1992 میں کیا جہاں انہوں نے8سال کام کیا۔ 2000ء میں آپ کو ترقی دے کر جہانگیر صدیقی انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کا چیف آپریٹنگ آفیسر بنا دیا گیا جو JSCL کی ایک ذیلی کمپنی تھی۔
جنوری 2002ء میں آپ نے دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
لالانی صاحب انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ 25سال سے زائد کا مالیاتی خدمات کے سیکٹر میں تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ آپ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی جانب سے کرائے گئے بورڈ ڈیولپمنٹ سیریز سر ٹیفکیٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے۔
دیگر ڈائریکٹر شپس:
- فیوچر ٹرسٹ (Future Trust).
- العباس شگر ملز لمیٹڈ (Al Abbas Sugar Mill Ltd).
- کوالٹی انرجی سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ (Quality Energy Solutions (Private) Ltd).
- خیرپور سولر پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (Kahirpur Solar Power (Private) Ltd).
- جے ایس بینک لمیٹڈ (JS Bank Limited).