جناب شاہد حسین جتوئی (غیرایگزیکٹو ڈائریکٹر)

جناب شاہد حسین جتوئی نے جامعیہ کراچی سے بیچلر آف لاء(ایل ایل بی) کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان میں ۳۵ سال سے زیادہ سینٹر عہدوں پر فیڈرل بورڈ آف ریوینیو،وزارتِ اور محصول،وزارت پیداوار،اسٹیبلشمنٹ ڈویزن،اوورسیز پاکستان ڈویزن اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور وزارت داخلہ میں خدمات انجام دیں۔ ان کو کارپوریٹ ٹیکس، بین الاقوامی ٹیکس او ذاتی انکم ٹیکس اور ما لیاتی شعبوں کے ٹیکس میں مہارت حاصل ہے۔ مزید برآں ممبرانتظامیہ کی حیثیت سے ایف بی آر میں اپنے طویل عرصہ کے عہد کی وجہ سے انہوں نے سروس قوانین قواعد کا گہراعلم حاصل کیا اور ایچ آر ایم سے متعلق پالیسیاں مرتب کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کا معقول تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے تقریباَ تین سال(۱۹۹۱۔۴۹۹۱ )کے لیے اقتصادی جرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی حیٖثیت سے ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں۔ان کے پاس وائٹ کالر جرم کی تحقیقات اور ین کا پتہ لگانے کا وسیع تجربہ ہے۔ جو ان کی صلاحیتوں میں سے ایک ہے۔وہ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پا کستان کے ہائی کمیشن میں بطور کونسلر کمیونٹی ویلفیرکے عہد ے پر فا ئز رہے۔ ا نہوں نے بین الاقوامی مزدور قوا نین اور بیرونِملک ہنر مند اور غیر ہنر مند پا کستانی مزدوروں کی برآمد بھی کافی تجر بہ حاصل کیا(۵۰۰۲۔۸۰۰۲)۔

ڈیگر ڈائریکٹرٹپس:

  • العباس شوگر ملز لمیٹیڈ
  • سروس انڈسٹریز ل لمیٹیڈ
  • شیزانٹرینشنل لمیٹیڈ